ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فوجی عدالتوں کے معاملے اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے حوالے سے ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کے رویے پر سوالات اٹھا دیے

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عمران خان کے رویہ کی وجہ سے فوجی عدالتوں کا معاملہ بھی سرد خانہ کی نذر ہوگیا ، وزیر اعظم کو فوجی عدالتوں پر مشاورت نہ کرنے کے محرکات سے قوم کو آگاہ کرنا چاہیے،اس وقت شہنشاہنیت کانظام چل رہا ہے ،الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا طریقہ کار آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونا چاہیے ،

عمران خان ہچکچا رہے ہیں ۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کے بعد میڈسے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے شہباز شریف کو لکھے گئے خط کے مندرجات کاجائزہ لیا۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان آئین کے طریقہ کار سے کترا رہے ہیں،ابھی وزیر اعظم کے رابطہ میں آئین کے چند تقاضے ہونا باقی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا طریقہ کار آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونا چاہیے ۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان آئینی و سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ہچکچا رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں درج ہے ممبران کا تقرر خالص میریٹ پر ہو۔انہو ں نے کہاکہ ہم اس عمل کو آئین و قانون کے مطابق چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اس عمل کی روایت قائم کریں ہم روایت کو توڑنا نہیں چاہتے۔انہو ں نے کہاکہ یہ عمل قانون کے مطابق نہ ہوا تو چیلنج بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت شہنشاہیت کا نظام چل رہا ہے،شہنشاہیت میں اپوزیشن لیڈر کا کوئی کردار نہیں رہتا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں وزیر اعظم کے کیساتھ اپوزیشن کا برابر کو کردارہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے رویہ کی وجہ سے فوجی عدالتوں کا معاملہ بھی سردخانہ کی نذر ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو فوجی عدالتوں پر

مشاورت نہ کرنے کے محرکات سے قوم کو آگاہ کرنا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نواز شریف نے فوجی عدالتوں کے قیام اور توسیع میں قومی قیادت کی رہنمائی کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ شہنشاہ معظم شہنشاہیت کو نظام چلا رہے ہیں اپوزیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر بات کرنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے وزیر اعظم نے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کی بجائے فوجی عدالتوں کی توسیع کے التوا کو ترجیح دی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…