جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

حکومتی اقدامات اُلٹے پڑ گئے،پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ،ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترن سطح پر پہنچ گئی

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ، ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں مزید70پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں70پیسے اورقیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.30روپے سے بڑھ کر142.00روپے اورقیمت فروخت142.30روپے سے بڑھ کر142.50روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔یوروکی قیمت میں 50پیسے کااضافہ اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.00روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.80روپے سے بڑھ کر 160.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.00روپے اورقیمت فروخت185.80روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں40پیسے اورقیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.60روپے سے بڑھ کر37.80روپے اورقیمت فروخت37.90روپے سے بڑھ کر38.20روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.40روپے سے بڑھ کر38.80روپے اورقیمت فروخت38.80روپے سے بڑھ کر39.10روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت22.00روپے سے گھٹ کر21.80روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…