جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ، نفسیاتی حدبحال ،سرمایہ کار میدان میں آگئے

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38600کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 30ارب71کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.22فیصدزائد جبکہ53.96فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کامنفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 38483پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافے کے باعث غیرملکی سرمایہ کارمارکیٹ میں سرگرم نظرآئے اورفوڈز،بینکنگ ،توانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر خریداری کی ، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس38729پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیا۔ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس96.39پوائنٹس اضافے سے38649.34پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں30ارب71کروڑ39لاکھ98ہزار680روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب68ارب60کروڑ53لاکھ21ہزار569روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر13کروڑ77لاکھ33ہزار830شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت55لاکھ82ہزار130شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،

جس کے حصص کی قیمت159.79روپے اضافے سے7191.80روپے اور باٹاپاک کے حصص کی قیمت45.92روپے اضافے سے1698.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک سروسزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت47.50روپے کمی سے902.50روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے390.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں2کروڑ52لاکھ70ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت39پیسے اضافے سے2.69روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں95لاکھ34ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے اضافے سے13.02روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس46.11پوائنٹس اضافے سے18259.47پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس301.84پوائنٹس اضافے سے63313.99پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس112.12پوائنٹس اضافے سے28279.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…