جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

کبھی خوشی کبھی غم، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 28  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38900،38800،38700اور38600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 67ارب26کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت42.20فیصدکم جبکہ73.19فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغازملے جلے رجحان سے ہواتاہم حکومت کی جانب سے گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے عندیے کے باعث مقامی سرمایہ گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس 100 انڈیکس38417پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم غیرملکی سرمایہ جکاروں کی جانب سے فوڈز،بینکنگ ، ٹیلی کام اور دیگرسیکٹر میں خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس412.06پوائنٹس کمی سے38552.95پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں67ارب26کروڑ77لاکھ18ہزار845روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب37ارب89کروڑ13لاکھ22ہزار889روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ21لاکھ50ہزار700شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت9کروڑ65لاکھ19ہزار500شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،

جس کے حصص کی قیمت335.00روپے اضافے سے7045.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت32.53روپے اضافے سے7032.01روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت99.00روپے کمی سے7400.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت47.82روپے کمی سے1652.08روپے ہوگئی ۔جمعرات کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں4کروڑ31لاکھ77ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت51پیسے کمی سے2.37روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں71لاکھ41ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے کمی سے12.90روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس239.47پوائنٹس کمی سے18213.36پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1069.40پوائنٹس کمی سے63012.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس241.54پوائنٹس کمی سے28167.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…