کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38400،38500،38600،38700،38800اور38900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں97ارب28کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت164.69فیصدزائد جبکہ76.28فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومتی مالیاتی ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،کیمیکلزاورسیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس 100 انڈیکس38979پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس635.88پوائنٹس اضافے سے38965.01پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق چین سے دوارب20کروڑڈالر کی رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے سبب بدھ کو مارکیٹ مقامی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی لی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیاجبکہ کاروباری حجم میں بھی 164فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کومجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،52کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں97ارب28کروڑ34لاکھ90ہزار338روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب5ارب15کروڑ90لاکھ41ہزار734روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر22کروڑ86لاکھ70ہزار200شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت14کروڑ22لاکھ80ہزار730شیئرززائدہیں۔
قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سائفرٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت59.26روپے اضافے سے1244.99روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت23.90روپے اضافے سے1699.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت321.64روپے کمی سے6999.48روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت190.00روپے کمی سے6710.00روپے ہوگئی ۔
بدھ کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں8کروڑ4لاکھ31ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.56روپے اضافے سے2.87روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ36لاکھ9ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے 1.12روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس313.31پوائنٹس اضافے سے18452.83پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1593.17پوائنٹس اضافے سے64081.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس347.05پوائنٹس اضافے سے28408.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔