پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کابل میں جشن نوروز کے دوران بم دھماکے، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،طالبان کا حملے سے لاتعلقی کا اظہار ،افغان صدر اشرف غنی کا شدید ردعمل

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن نوروز کے دوران 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔وزارت صحت کے ترجمان واحداللہ مایر نے بتایا کہ کابل میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے، وزارت داخلہ نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک پیغام بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے پہلے سے نصب بارودی مواد کی وجہ سے ہوئے جنہیں مسجد کے باتھ روم، ہسپتال کے عقب میں نصب کیا گیا تھا۔یہ دھماکے کابل یونیورسٹی اور کرتے سخی مزار میں ہوئے جہاں لوگ نئے ایرانی سال ’نوروز‘ کا جشن منانے کیلئے جمع ہوئے تھے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دراصل جس وقت ہم ایک دوسرے کو ساتھ ملا کر رکھنے والا یہ دن منا رہے ہیں، کابل میں ہمارے ساتھی شہریوں نے ایک اور بربادی کا دن دیکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پرامن شہریوں کو بزدل دشمن کے ہاتھوں گنوا دیا جس کی کوئی حدود نہیں۔کابل پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد نے کہا کہ کابل یونیورسٹی کے قریب چوتھی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ حکام علاقے میں مزید دھماکا خیز مواد کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ بارودی سرنگیں نوروز کا جشن منانے والوں سے دور نصب کی گئی تھیں جس سے جانی نقصان نسبتاً کم ہوا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن نوروز کے دوران 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔وزارت صحت کے ترجمان واحداللہ مایر نے بتایا کہ کابل میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…