جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

datetime 14  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں7پیسے کااضافہ تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں7پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.73روپے سے بڑھ کر138.80روپے اورقیمت فروخت138.83روپے سے بڑھ کر138.90روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.30روپے اورقیمت فروخت138.80روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت50پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں1.00روپے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر156.00روپے اورقیمت فروخت157.30روپے سے بڑھ کر157.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید182.50روپے سے گھٹ کر181.50روپے اورقیمت فروخت183.50روپے سے گھٹ کر183.30روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.85روپے اورقیمت فروخت37.15روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے اورقیمت فروخت38.10روپے پرمستحکم رہی ۔چینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.30روپے اور قیمت فروخت21.50روپے سے گھٹ کر21.30روپے ہوگئی۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…