اسلام آباد (این این آئی)ملکی تجارتی خسارے میں کمی ہونا شروع ہوگئی ، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 21 ارب 52 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 24 ارب 19 کروڑ ڈالرز تھا ۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 11 فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے فروری تک ملکی برآمدات 15 ارب 11 کروڑ ڈالرز رہیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق
اس دوران درآمدات 36 ارب 63 کروڑ ڈالرز رہی ہیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹھ ماہ میں ملکی برآمدات میں 1.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات میں 6.13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں 2 ارب 43 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.54 فیصد کمی ہوئی ہے ۔