اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

حکومت بیرون ملک سے 530ملین روپے کی غیر قانونی دولت ریکور کرنے میں کامیاب،تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے 530 ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا، ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ 530ملین روپے کی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مزید ریکوریاں جاری ہیں۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ رقم غیر ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکاؤنٹس کی مد میں ریکور کی گئی ہے۔ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سب سے بڑی

ریکوری سنگا پور میں آف شور اکاؤنٹ کی مد میں کی گئی ، بعض وجوہات کی بنا پرسنگاپور آف شوراکاؤنٹ کی تفصیلات کوخفیہ رکھاجارہاہے یہ رقم اکاؤنٹ میں خفیہ طورپر رکھی گئی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا ریکوری ایف آئی آے، ایف بی آراوردوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی ،چند ماہ میں سات ارب روپے سے زائد کی مزید ریکوری کاامکان ہے۔بتایاجا رہا ہے کہ چھوٹے پیمانے سے شروع ریکوری میں تیزی لانے کے مزیداقدامات جاری ہے، بیوروکریسی کے تاخیر ی حربوں کے باوجود ریکوری میں تیزی کے لئے قانونی رکاوٹیں دور کرنے پر کام جاری ہے۔دوسری جانب حکومت نے ریکوریوں کے آغاز کو اہم پیشرفت قرار دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…