اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نکاح نامہ دکھاؤ! شادی شدہ جوڑے کو ہراساں کرنیوالے 4 پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنادیاگیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملوث اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے3پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیاہے جبکہ چوتھے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی ساحل سمندر کی سیر کے لئے آنے والے میاں بیوی پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کرتے ہوئے

ان کو برا بھلا بھی کہا۔ شہری کی جانب سے اس واقعے کی بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں پولیس اہلکاروں کو مرد اور عورت پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں مرد چلاتا رہا ہے کہ ہم میاں بیوی ہیں اس کے باوجود پولیس اہلکار کو خاتون سے دست درازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار میاں بیوی سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔ایڈیشنل آئی کراچی امیرشیخ نے واقعے پر چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور ان میں سے تین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ساحل سمندر پر شادی شدہ جوڑے کو ہراساں کرنے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی ذوالفقار، احمد خان، قربان اور زاہد شامل ہیں،ذرائع کے مطابق ساحل سمندر پر سیر کے لئے آنے والے میاں بیوی سے اہلکار نکاح نامہ طلب کر رہے تھے ،جس پر انہوں نے بتایا کہ ہم میاں بیوی ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور ان پر تشدد شروع کردیا، پاس کھڑے دیگر شہری جو ان کی ویڈیو بنانا چاہتے تھے ان کو بھی مارا۔۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)جنوبی پیر محمد شاہ نے بتایاکہ یہ ناخوشگوار واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا اور 3 پولیس اہلکار براہ راست اس واقعے میں ملوث پائے گئے۔انہوں نے کہاکہ شرمندہ ہیں ایسے اہلکار محکمے کا حصہ ہیں، یہ اہلکارکرمنل ہیں

پولیس کوبدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کورنگی کی رہائشی ہے، مدعی مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں توہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی ذوالفقار علی ڈیوٹی چھوڑ کر سی ویو گئے تھے، جس پر اے ایس آئی اور پولیس اہلکار احمد خان، قربان اور زاہد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیاہے۔ایس ایس پی جنوبی نے عوام سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی جانب سے کسی کو ایسے نامناسب رویے کا سامنا ہو تو وہ آگے آئے اور رپورٹ درج کروائے، میں یقین دلاتا ہوں کہ جو اس میں ملوث ہوگا

اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پولیس کی قومی رضاکار(پی کیو آر)فورس کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں سی ویو پر جوڑوں سے رقم لینے پر انہیں سزا دی گئی۔ایس پی کلفٹن سوہائے عزیزنے اس ضمن میں بتایاکہ پولیس اہلکار احمد خان عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ڈیوٹی پر تعینات تھا جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار سیکیورٹی 2 پر مامور تھے لیکن یہ دونوں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر سی ویو گئے تھے۔سوہائے عزیز نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کوشوکازنوٹس جاری کردیا گیا جبکہ شکایت کنندہ دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی حکام کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ جوڑوں سے نکاح نامہ نہ طلب کیا جائے اور پولیس اہلکاروں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کو اخلاقیات سکھانے کا حق نہیں دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…