اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

1 کروڑ 19 لاکھ خواتین ووٹر فہرستوں سے خارج، الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی ایک کروڑ 19 لاکھ خواتین کا انتخابی فہرستوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں خواتین نے اپنے شناختی کارڈز ہی نہیں بنوائے، جس کی وجہ سے ان خواتین کو انتخابی فہرستوں میں شامل نہیں کیا جاسکا۔ 2018 کے عام انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں سے باہر خواتین کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ تھی

جس میں گزشتہ چند ماہ کے دوران مزید 2 لاکھ کا اضافہ ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ خواتین کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے نادرا کو اپنی پالیسی کو بہتر بنانا ہو گا، خواتین کو شناختی دستاویزات بنانے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین کے عملے میں خواتین کو شامل کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جینڈر افیئرز شعبہ کی ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیق کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں خواتین مرد اسٹاف کی موجودگی میں تصویر بنوانے سے اجتناب کرتی ہیں جو خواتین کے شناختی کارڈ نہ بنوانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ نئی مردم شماری کے مطابق ملک میں خواتین کی مجموعی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ سے زائد جبکہ مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ کے لگ بھگ ہے، قانون کے تحت صرف شناختی کارڈ رکھنے والا شہری ہی ووٹ کا حق رکھتا ہے مگر 1 کروڑ 19 لاکھ خواتین نے اہلیت کے باوجود شناختی کارڈ ہی نہیں بنوائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین کی کم رجسٹریشن والے 68 اضلاع میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتخابی فہرستوں سے باہر ایک کروڑ 19 لاکھ خواتین کو انتخابی عمل کا حصہ بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…