لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کام کرنے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔30اپریل2018 تک چار سالہ سروس مکمل ہونے والے ایجوکیٹر اساتذہ کو ریگرلر کرنے کی پالیسی سامنے آ گئی۔ایجوکیٹرز کو گذشتہ چار سال کی کارکردگی رپورٹس سابقہ ڈی ای اوز سے کائونٹر سائن کرواکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔قواعد کے مطابق سالانہ
اے سی آرز ہر ضلع کے ڈی ای اوز آفس کی اے سی آرز برانچ میں موجود ہوتی ہیں۔اپنی کوتاہی اور غفلت کو چھپانے والے ڈی ای اوز آفس کے ذمہ داران ایجوکیٹ اساتذہ کے ریگولر ہونے کی راہ میں حائل ہونے لگ گئے۔ایجوکیٹرز(اساتذہ)نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم سکولز ایجوکیشن ، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کی درخواست کر دی۔