ہری پور(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔ پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ سابق ایم این اے بابر نواز خان نے عمرایوب کے خلاف گو شواروں میں اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے دبئی میں ان کا انوسٹر اقامہ، نواسن پیک فیکٹری حطار کے نام پر
ایم سی بنک جے ایس بنک سے کروڑوں روپے کا قرضہ، اور اس میں ان کے شئیرز ہولڈرز ، ٹیکسلا میں واقع ہائوسنگ سوسائٹی پاکستان سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے، لندن میں ان کے فلیٹس ہدف نامی غیر ملکی این جی اوز فنڈنگ وغیرہ کو ظاہر نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ کو درخواست جمع کروارکھی تھی جوکہ باقاعدہ سماعت کے لیے منظور ہو گئی۔ سابق ایم این اے بابر نواز خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے خلاف نااہلی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو نوٹس جاری کر دئیے۔ عمر ایوب خان کے خلاف بابر نواز خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔ گوشواروں میں اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے دبئی میں ان کا انوسٹر اقامہ، نواسن پیک فیکٹری کے نام پر ایم سی بنک اور جے ایس بنک سے کروڑوں روپے کا قرضہ، اور اس میں ان کے شئیرز، ٹیکسلا میں واقع ہائوسنگ سوسائٹی میں ان کا شئیر، پاکستان سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے،لندن میں ان کے فلیٹس وغیرہ کو ظاہر نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کو درخواست جمع کروائی تھی جو سماعت کے لئے منظور کر کے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
دو رکنی بنچ کیس کی سماعت ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز خان کریں گے جبکہ درخواست گزار مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے بابر نوا ز خان کی جانب سے ان کے وکیل معروف قانون دان طاہر حسین لغمانی پیش ہوئے۔