جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے راستہ ہموار، تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین میدان میں آگئے ،حیرت انگیز پیش رفت

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھجوانے کی حمایت کر دی ہے ،ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، عمران کو بڑے فیصلے کرنے ہیں ،ہمیں اختلافات کو بھلا کر آگے کی طرف دیکھنا ہوگا ،

ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات سیاسی ہے نہ ہی کوئی سیاسی اتحاد بننے جا رہا ہے ،بلاول بھٹو سابق وزیر اعظم کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ملاقات کی ہے اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو حکومت نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھجوا سکتی ہے عمران خان اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی سمت بالکل ٹھیک جارہی ہے ،ملک کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اس حوالے سے عمران خان کو ملک کے وسیع تر مفاد میں بڑے فیصلے کرنے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں جہانگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے اختلافات کو بھلانا ہوگا ،عوام نے ملکی مسائل کے حل کے لئے منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ بھیجا ہے ،ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچنے میں مصروف رہے تو قانون سازی ہوگی نہ ہی مسائل کبھی حل ہوں گے جس کا خمیازہ سیاستدانوں کو بھگتنا ہوگا۔ جہانگیر ترین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھجوانے کی حمایت کر دی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…