جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،صورتحال انتہائی تشویشناک،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس39200،39100اور39000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید41ارب53کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.02فیصدکم جبکہ71.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،بینکنگ،توانائی،کیمکلزاورفوڈزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39323پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اورسرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈ38854پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس343.87پوائنٹس کمی سے38950.23پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے69کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،237کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں41ارب53کروڑ91لاکھ91ہزار605روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر79کھرب86ارب2کروڑ25لاکھ69ہزار940روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر7کروڑ39لاکھ84ہزار760شیئرزکاکاروبارہوا،

جوجمعرات کی نسبت91لاکھ71ہزار610شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت148.99روپے اضافے سے3128.89روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت87.54روپے اضافے سے1838.45روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک سروسز کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت51.00روپے کمی سے972.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت22.66روپے کمی سے1200.67روپے ہوگئی ۔

جمعہ کوورلڈکال کی سرگرمیاں1کروڑ24لاکھ73ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سے1.32روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں66لاکھ58ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے13.86روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس203.30پوائنٹس کمی سے18580.37پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس915.21پوائنٹس کمی سے64383.01پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس137.27پوائنٹس کمی سے28520.20.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید8پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں8پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.62روپے سے گھٹ کر138.54روپے اورقیمت فروخت138.72روپے سے گھٹ کر138.64روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے اورقیمت فروخت139.00روپے پرمستحکم رہی۔

یوروکی قیمت1.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.30روپے سے گھٹ کر155.00روپے اورقیمت فروخت158.10روپے سے گھٹ کر156.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید181.50روپے سے گھٹ کر181.00روپے اورقیمت فروخت183.30روپے سے گھٹ کر182.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے اورقیمت فروخت37.10روپے پرمستحکم اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.05روپے سے گھٹ کر38.00روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.40روپے اور قیمت فروخت21.80روپے سے گھٹ کر21.60روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…