ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت ریکارڈ مہنگائی پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن )نے بجٹ پر بحث میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ (ن)لیگ کی طرف سے جاری بیا ن کے مطابق حکومت عوام پر مہنگائی کا عذاب بن کر نازل ہوئی ہے۔ اجلاس کے دور ان حکومت کی جانب سے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت ریکارڈ مہنگائی پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سرحدوں پر بھارتی جارحیت اور موجودہ کشیدگی کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔ اجلاس میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرہ خاندانوں کی ہنگامی امداد اور اور ان کی دیکھ بھال کے لئے موثر اقدامات کریں۔اجلاس میں محمد نوازشریف کی صحت اور علاج کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو عارضہ قلب کے علاج کی سہولیات رکھنے والے ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کی بیان کی مذمت کی گئی اور کہاگیاکہ وزیر موصوف اللہ تعالی کی بارگاہ میں معافی مانگی اور اپنی زبان سنبھال کر استعمال کریں،چاپلوسی کریں لیکن خدا کا خوف بھی کریں ۔اجلاس نے صوبہ خیبر پختونخوا میں نیب میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں کہاگیاکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات کے خلاف تفتیش کرنے والوں کی تبدیلی سوالات پیدا کر رہی ہے۔بیان کے مطابق کہاگیاکہ ایک پاکستان اور قانون عمران خان، ان کے وزراء اور چہیتوں کے لئے ہے،دوسرا پاکستان اور قانون سیاسی مخالفین اور اختلاف رائے رکھنے والوں کے لئے ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ ایسے اقدامات سے شفاف، غیر جانبدارانہ اور بے لاگ احتساب محض دعوی ہی رہے گا۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…