بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ڈیجیٹل انقلاب اور جدت کیلئے ZONG 4G اور HUAWEI کا باہمی اشتراک

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(7فروری 2019) ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G اور HUAWEI نے آپس میں اشتراک کرلیا ہے ، اس اشتراک کی بدولت آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)اور بگ ڈیٹا کے ذریعےZONG 4G اپنے صارفین کو بے مثال رابطے اور جدت پر مبنی حل فراہم کرے گا۔اس اشتراک سے ایک جدید ترین نظام وجود میں آئیگا جس کی بدولت نئی اور بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے نیٹ ورک میں توسیع کے اعلیٰ ترین وسائل اور طریقہ کار عمل میں لائے جائیں گے ۔

صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو جانچنے اور پیش گوئی کے جدید ترین نظام کی بدولت نئی سیل سائٹس اور موجودہ نیٹ ورک کی توسیع کے عمل کو انتہائی جدید ترین خطوط پر استوار کیا جائیگا اور ایک کروڑ 4G استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بامثال سروسز مہیا کی جائیں گی ۔ZONG 4G پاکستان کا پہلا اور واحد4G آپریٹر ہے جس نے پاکستان بھر میں 10 ہزار سے زائد 4Gسائٹس کی تنصیب کی ہے اور پاکستان کے عوام کو تیز ترین انٹرنیٹ سپیڈ بلا تعطل فراہم کررہا ہے ۔اس اشتراک کی بدولتZONG 4G ،4G نیٹ ورک میں اپنی بلا مقابلہ تقلیدی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔جناب wang hu چیئرمین اور سی ای او ZONG 4G نے اس موقع پر کہا کہHUAWEIکے ساتھ اشتراک سے ہم نیٹ ورک پلاننگ اور توسیع کی استعداد کو بڑھائیں گے تاکہ ہمارے صارفین کو بلا تعطل مواصلاتی رابطوں کی سہولت میسر کی جائے ۔اس اشتراک سے یہ بات واضح ہے کہZONG 4G اپنے صارفین کو ممکنہ بہترین مواصلاتی رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ہمارے نیٹ ورک کی مسلسل توسیع اور جدت پذیری پر ہم مکمل توجہ سے کام کر رہے ہیں تاکہ ہمارے صارفین کوZONG 4G

پر مزید اعتماد حاصل ہو۔آج کل کی دنیا میں جدت ناگزیر بن چکی ہے ۔ ٹیکنالوجی کی ترقی سے زندگی تیزترین ہوتی جارہی ہے ۔لٰہذا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بگ ڈیٹا کی جدید ترین صلاحیت کو مستعدی سے استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑھتی ہوئی خواہشات کو بخوبی پورا کریں ۔مسٹر chilinchun سی ای او HUAWEI نے کہا ۔اس طرح کے اشتراک سے ZONG 4G اپنے صارفین کو بلا اختلاف سب سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے عزم پر قائم و دائم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…