جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

شہر قائد میں جائیداد مزید مہنگی : ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں جائیداد مزید مہنگی ہوگئی، ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کردیں، خالی پلاٹس اور بلڈنگ کی ویلیو ایشن میں بیس فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کراچی میں جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہیں، جس کے مطابق خالی پلاٹوں اور عمارتوں کی ویلیو ایشن میں بیس فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ

اب کراچی کے رہائشیوں کو جائیداد کی منتقلی پر ایف بی آر کو اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ ایف بی آر نے کراچی کے 196 مختلف ایریا کے جائیداد کی ویلیو ایشن بڑھا دی ہے، کمرشل بلڈنگ کی ویلیو ایشن کیٹیگری اے ون کی ویلیو ایشن 67500 سے بڑھا کر 81 ہزار کردی جبکہ ویلوایشن ون کیٹیگری کی 54 ہزار سے بڑھا کر 64800 روپے کردی۔رہائشی جائیداد کی کیٹریگری اے ون کی ویلیو ایشن 40 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے دی اسکوائر یارڈ کردی جبکہ کیٹیگری ون کی رہائشی بلڈنگز کی ویلویشن 32 ہزار سے بڑھا کر 38400 روپے کردی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کی کیٹگریز9 سے بڑھا کر11 کر دی گئی ہیں۔باتھ آئی لینڈ، ڈی ایچ اے، محمد علی سوسائٹی اور پی ای سی ایچ ایس کو رہائشی کیٹگری، بوہری بازار، آئی آئی چندریگر روڈ، جوڑیا بازار کو کمرشل کیٹگری میں اے ون پر رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے اسلام آباد سمیت تمام شہروں میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس وصولی کے لیے پراپرٹی کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد سے زائد اضافہ کرتے ہوئے نئے ویلیو ایشن ریٹ جاری کردیئے ہیں اور اسی حساب سے انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اس ضمن میں 20 نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، پشاور، ملتان، مردان ، جھنگ، گجرات، سکھر، حیدرآباد، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، کوئٹہ اور جہلم اور دیگر بڑے شہروں کے لیے جائیدادوں کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اضافی قیمت پر فائلرز اور نان فائلرز سے ٹیکس وصول کیا جائیگا اس ضمن میں نئے ریٹ جاری کردیئے گیے ہیں۔اضافہ شدہ قیمت کے مطابق جائیداد کی خریداری پر فائلرز سے 2فیصد اور نان فائلرز سے 4فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا

جائے گا تاہم جائیدادوں کی فروخت پر فائلرز سے ایک فیصد اور نان فائلرز سے دو فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اسی طرح غیر منقولہ رہائشی و کمرشل جائیداد کی فروخت پر فائلر کو ایک فیصد اور نان فائلر کو مقررہ ویلیو کا دو فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔تین سال کے بعد فروخت ہونے والی غیر منقولہ جائیداد پر ایڈوانس انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا اسی طرح فائلر کو 40 لاکھ تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا اور اس سے زائد مالیت کی جائیداد پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…