جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں8.89فیصد اضافہ ریکارڈ

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،دودھ،گھی،آٹے سمیت15چیزیں مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق31 جنوری

2019 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق ملک کے17 بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،چکن (زندہ)،کیلا، پیاز، گڑ، دودھ(تازہ)،چاول اری 6،گھی(کھلا)،خوردنی تیل،بیف، آٹا، چائے کا کپ،دال چنا،گندم اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ لہسن،ایل پی جی(سیلنڈر)، انڈہ (فارمی)،آلو ،سرخ مرچ(پسی ہوئی)، دال مونگ،دال مسور،ویجیٹیبل گھی،چینی کی قیمتوں میں کمی جبکہ خشک دودھ،دال ماش، آگ جلانے والی لکڑی،چاول باسمتی(ٹوٹا)، کوکنگ آئل، بیف پلیٹ،دال پلیٹ، موٹا لٹھا، دہی، مٹی کا تیل، ڈبل روٹی،نمک،چائے ،سگریٹ،لان (کپڑا)، جارجٹ،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…