جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت مینو فیکچررز، ایکسپورٹرز کے مسائل سے آگاہی ،روابط کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کرے : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم ساجد نے برآمدات کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کی پالیسی تیار کی جائے،حکومت مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کے مسائل سے آگاہی اور مضبوط روابط کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کرے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی ایم ای اے کے دفتر میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء عبد اللطیف ملک ،سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، میاں پرویز حنیف ،ریاض احمد، سعید خان، اکبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل ، حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے ترمیمی فنانس بل اور اپریل میں منعقدہ ’’ٹیکسپو ‘‘نمائش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکسپو نمائش میں بھرپور شرکت کی جائے گی تاہم حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کے نا مساعد حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے معاونت کرے ۔ پی سی ایم ای اے کے چیئرمین نعیم ساجد نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کے ساتھ کامیاب ممالک کی پالیسیوں کو بھی سٹڈی کرے اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ برآمدات میں اضافہ کئے بغیر معیشت کی ترقی ممکن نہیں اس لئے حکومت کو طویل المدت پالیسی تشکیل دینا ہو گی ۔مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کے مسائل سے آگاہی کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کی جائے تاکہ کسی بھی طرح کی رکاوٹوں کو بغیر کسی تاخیر کے دور کیا جا سکے ۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…