جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی حج پیکیج میں تاریخی اضافے کی شدید مذمت

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حج پیکیج میں تاریخی اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے،پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی،اپوزیشن حج پیکجز میں اس قدر اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائے گی۔

اور حکومت سے جواب طلب کرے گی۔جمعہ کو ایک بیان میں شہباز شریف نے کہ اکہ حکومت نے پاکستانی حجاج کو دینی فریضہ کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا حج قوم کو دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے حج کو مقدس مذہبی عبادت نہیں بلکہ آمدن کے ایک ذریعے کے طورپر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ حج کی مینجمنٹ کی سمجھ نہیں آئی، تیل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر فوائدحاجیوں کو کیوں نہیں دئیے گئے؟۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے 2018ء تک قربانی سمیت حج پیکجز کو مہنگا ہونے سے روکے رکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ حج کاروبار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک عبادت ہے جس میں حکومت نے اللہ کے مہمانوں کو سہولت دینا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں بھی حجاج کرام کو سہولت دی جاتی ہے لیکن ریاست مدینہ کے دعویداروں نے حاجیوں سے ہر ریلیف چھین لیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں حج کے سب سے بہترین انتظامات کئے ۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی کے لئے حج کا سوچنا بھی موجودہ حکومت نے محال کردیا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ اپوزیشن حج پیکجز میں اس قدر اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائے گی اور حکومت سے جواب طلب کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…