بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

صوابی ,امریکن نژاد پاکستانی کے اندھے قتل کا معمہ حل, مقتول کا قاتل بھائی گرفتار

datetime 22  مئی‬‮  2015 |

صوابی (نیوزڈیسک) صوابی پولیس نے امریکن نژاد پاکستانی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے مقتول کے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او صوابی سجاد خان نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ اورنگزیب ساکن اسوٹا شریف حال اسلام آباد نے تھانہ پرمولی میں اپنے بھائی کے قتل کی رپورٹ کرکے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے جبکہ اس کا بھائی مقتول شاہ جہان دیہہ اسوٹا میں اپنے مقام میں اکیلے رہائش پذیر تھا اور بقایا خاندان امریکہ میں مقیم ہیں اس کو اطلاع ملی کہ اس کابھائی اپنے مقام میں قتل شدہ پڑا ہے جس پر وہ اسلام آباد سے واپس آکر دیکھاتو واقعی اس کا بھائی قتل شدہ پڑا تھا ،جس کی رپورٹ مقدمہ ہذا دائر کیا گیا اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ ارباب شفیع اللہ کی قیادت میںانویسٹی گیشن وینگ اور ماہر تفتیش کو سپرد کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا گیا جن کی محنت سے دوران تفتیش مقتول کا موبائیل فون جو شب وقوعہ پس و پیش ہو چکا تھا ،جس پر پولیس نے کام شروع کرکے بذریعہ موبائیل فون ملزمان اشرف علی ولد ملک تاج ساکن اسوٹا،کفایت اللہ ولد زریستان ساکن شیوہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے مقتول کا موبائیل برآمد ہوا ،جنہوں نے بدوران تفتیش اقرار کیا کہ انہوں نے مدعی اورنگزیب کے کہنے پر مقتول شاہ جہان کو قتل کیا تھا ، اور باقائدہ 12لاکھ روپے دے کر ہم نے مقتول شاہ جہان کو قتل کیا،جس پر مقدمہ کا مدعی اورنگزیب بھی شامل تفتیش کیا گیا ،جس نے بدوران انٹاروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کی خاطر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا اور میں نے دو اجرتی ملزم اشرف اور کفایت اللہ کو 12لاکھ روپے دے کر اپنے بھائی شاہ جہان کو قتل کر دیا گیا ،شب وقوعہ مقتول کے گھر سے دو عدد ریفل بمع 36ہزار روپے بھی غائب ہوئے تھے جو ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا گیا ، ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کیا دریں اثناءڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید خان وزیر کے احکامات پر سارے ریجن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور مہم جاری ہیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان کی ہدایات پر ضلع صوابی کے تمام تر مضافاتی علاقوں ،وغیرہ میں جرائم پیشہ عناصر خصوصاً مطلوب اشتہاری گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مکمل سرچ آپریشن جاری ہیں ،جس میں کافی کامیابی کے ساتھ درجنوں مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ِ، چاروں سرکلز کے ڈی ایس پیز ،ارباب شفیع اللہ خان رزڑ ،اظہار شاہ خان لاہور،محمد فیاض خان صوابی اور شاہ ممتاز خان ٹوپی کی قیادت میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز و دیگر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ صوابی پولیس نے دہشتگردی ،اغواءبرائے تاوان ،منشیات فروشوں قتل ،واقدام قتل وغیرہ دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 39خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف،درجنوں پستول،اور دیگر قسم کے بندوق وغیرہ شامل ہے ، جبکہ 3کلو چرس برآمد کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تخت مقدمہ درج کیا گیا ،منشیات کی بڑی کھیپ بھی ملی ہے،مجرمان اشتہاری ،شاد اللہ ولد غلام رحمن سکنہ باجوڑ حال زیدہ ،جرم 302 ،ڈبل,324 3/4exp,429وغیرہ سنگین مقدمات میں ملوث ہیں ایس ایچ او زیدہ نورآلامیں خان نے گرفتار کر لیا گیا ، محمد آمین اور محمد اسماعیل سکنہ بام خیل جرم 320,324 و دیگر مستورات کو ضرر پہنچانے والے جو کئی عرصے سے اشتہاری تھا،علاقہ بام خیل میں اے ایس آئی جناب علی نے گرفتار کر لیا گیا اسی طرح ایس ایچ او ز تمام تھانہ جاتوں نے مجرمان اشتہاری بالترتیب، گلزادہ،آیاز،روید علی ،شہزاد،امان گل ،نظام شمس الرحمن،سعید نعیم شاہ،حافظ ارشاد،دلدار شاہ،سنیل شاہ، وغیرہ درجنوں افراد کو مشترکہ طور پر گرفتار کر لیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…