پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال، ریاست مدینہ میں نیل کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا، بلاول زرداری کی عمران خان پر تنقید، شہر میں 20 روز میں 47 بچے انتقال کر گئے اس کا جواب کون دے گا؟

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پولیس کے ہاتھوں ساہیوال میں شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ساہیوال کا سانحہ ایک پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ

معصوم بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعوؤ ں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یہ تحریک انصاف کی گڈ گورننس کا شاخسانہ ہے کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ریاست مدینہ میں دریائے نیل کے کنارے مرنے والے کتے کی ذمے داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا۔ ریاست مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں کہ سانحہ ساہیوال کا ذمے دار کون ہے؟ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کا اس معاملے کی تحقیقات کے اعلانات درحقیقت ہیڈ لائنزگریبنگ کے علاوہ کچھ نہیں۔ نیازی سرکاری کی تحقیقات پر کسی کو اعتماد نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اہل خانہ اور وزراء4 کو خوش کرنے کے لئے ایس ایس پیز اور آئی جیز کو تبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹیوٹر والی سرکار دروگ گوئی اور مخالفین پر الزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی۔ نیا پاکستان کے نام پر ملک میں جنگل کا قانون لاگو کر دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کے بیان کہ ریاست مدینہ میں نیل کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا کے جواب میں ایک ٹویٹ سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ تھرپارکر میں 20 روز میں 47 بچے انتقال کر گئے، یہ محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے ٹویٹ تھا، جو کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ ان بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے؟ اس سوال کا جواب کون دے گا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…