اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ساہیوال مبینہ مقابلہ،نئی ویڈیو نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ کا پول کھول دیا،اہلکاروں نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا پھرسیدھی فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ نہیں کی گئی ،افسوسناک انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال (این این آئی) ساہیوال میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس نے اہلکاروں کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ساہیوال میں کارروائی کی نئی فوٹیج موصول ہوگئی

جو مبینہ مقابلے کے وقت سڑک پر پیچھے کھڑی ایک گاڑی میں بیٹھے شہری نے موبائل سے بنائی۔موبائل سے بنائی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیاکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور پہلے گاڑی سے بچوں کو اتارا جس کے چند سیکنڈز بعد اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کردی ، گاڑی میں ذیشان اور مہرخلیل کی جانب سے جوابی فائرنگ نہیں کی گئی۔فوٹیج میں دیکھا گیاکہ اہلکاروں نے گاڑی سے کوئی سامان نہیں نکالا اور نہ ہی سی ٹی ڈی ٹیم پر کسی موٹرسائیکل سوار کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کرنے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی سے پہلے تینوں بچوں کو اتار کر سرکاری گاڑی میں منتقل کیا اور پھر ساتھ لے گئے۔واضح رہے گزشتہ روز ساہیوال میں کارروائی کے بعد سی ڈی ٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور گاڑی میں موجود ذیشان سمیت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جب کہ چاروں افراد کی ہلاکت بھی ان کے ساتھیوں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی گئی۔  ساہیوال میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس نے اہلکاروں کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ساہیوال میں کارروائی کی نئی فوٹیج موصول ہوگئی جو مبینہ مقابلے کے وقت سڑک پر پیچھے کھڑی ایک گاڑی میں بیٹھے شہری نے موبائل سے بنائی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…