ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

یمنی حکومت کا جرمنی میں ہونے والے مذاکرات پر تحفظات کا اظہار

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

صنعاء (این این آئی)یمن کی دستوری حکومت نے جرمنی کی میزبانی میں یمن میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ برلن میں یمن میں استحکام کے مواقع اور اعلیٰ سطحی تزویراتی ڈائیلاگ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر حکومت کو تحفظات ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ مذاکرات آئینی حکومت کی مشاورت اور اسے پیشگی رابطے کے بغیر کیے گئے۔

اقوام متحدہ کے میثاق کے مطابق یمنی آئینی حکومت قومی کی حقیقی نمائندہ ہے اور اسے نظرانداز کرکے ملک میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے وضع کردہ فریم ورک ہی زیادہ مناسب اور موزوں ہے اور اس فورم سے باہر رہ کریمن میں امن وامان کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتیں۔ بیان میں کہا گیا کہ برلن میں ہونے والے مذاکرات میں آئینی حکومت کو شامل نہیں کیا گیا جس پرہمیں تحفظات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…