اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

فواد چودھری کی معذرت بھی کام نہ آئی، ق لیگ نے دو ٹوک فیصلہ کر لیا

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ق لیگ نے فواد چودھری کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ معروف صحافی جاوید چودھری کے پروگرام کل تک میں بروز سوموار وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان پر معذرت کی تھی، اب ق لیگ کی جانب سے طارق بشیر چیمہ وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ،

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی بات ہو گی وہ وزیراعظم سے ہو گی، یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ چاہتے تو ق لیگ میں فارورڈ بلاک بنا دیتے، ان کے اس بیان پر مونس الہی بھی سخت ناراض ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا ردعمل بھی دیا تھا تاہم بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک کا بیان دیا تو مسلم لیگ ق کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، جوابی ٹویٹ میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔ مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اپنے رہنما ؤ ں کو ڈسپلن میں رکھیں۔مسلم لیگ ق کے سخت ردعمل کے بعد فواد چودھری نے مونس الٰہی سے رابطہ کر کے اپنے بیان پر معذرت کا ٹیکسٹ کر دیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ رات گئے فواد چودھری کا معذرت کا میسج آگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان کے منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…