اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ کے نام سے قائم ایک ادارہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ یہ ادارہ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اس ادار ہ کا یہ دعویٰ بالکل غلط اور گمراہ کن ہے، اس تاثر کو مزید پختہ کرنے کے لئے اس ادارے کے ویب سائٹ پر اخبارات کے تراشے اور
ویڈیوز پر لگا رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ کے نام سے کوئی ادارہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی ایس ای سی پی نے اس نام سے کسی ادارہ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ عوام کے بہترین مفاد میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین میں محتاط رہیں، ایس ای سی پی ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔