چنیوٹ(آئی این پی )چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں نوسر باز گینگ نے وزیراعظم مرغی سکیم کے نام پرمبینہ طور پر سادہ لوح عوام کولاکھوں روپے کے جعلی فارم فروخت کردئیے مقامی افراد کو شک ہونے پر گروہ کو دوبوچ لیا ۔جعلی ٹیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقے لنگر مخدوم میں وزیراعظم عمران خان کی مرغی سکیم کے نام پر مبینہ طور پر سادہ لوح عوام کو جعلی فارم فروخت کرنے والی ٹیم پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مرغیوں کی تقسیم سے متعلق سکیم کے مبینہ طور پر
جعلسازی کرتے ہوئے سادہ لوح عوام کو لاکھوں روپے کے جعلی فارم فروخت کررہے تھے معلوم ہوا ہے کہ جعلی گینگ لوگوں کو بیوقوف بنا کر 100 روپے لیتے رہے۔ مقامی لوگوں نے جعلی ٹیم کو شک ہونے پر پکڑ لیا۔ گینگ میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورت بھی شامل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیکر بلایا تو جعلی گینگ کے لوگوں نے پولیس کیساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔ پولیس نے جعلی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے اور انکے خلاف کروائی شروع کردی ہے۔ میڈیا نمائندگان کا کہنا ہے کہ اس جعلی گینگ کے پیچھے علاقہ کے بہت با اثر لوگوں کا ہاتھ ہے۔