منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل !شادی سے ایک دن پہلے افسوسناک واقعے میں دلہن سمیت 4خواتین جاں بحق

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (اے این این) راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں، مرنے والوں میں دلہن بھی شامل ہے جس کی کل رسم حنا کی تقریب منعقد ہونا تھی۔راولپنڈی میں خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدے میں بدل گیا جب شادی تقریب کے دوران گھر میں آگ بھڑک اٹھی، حادثہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا۔ آگ لگنے کے باعث 14 سالہ حنا، 20 سالہ حفظہ، 24 سالہ ثنا اور 25 سالہ مناہل بری طرح جھلس گئیں جو ہسپتال منتقل کئے جانے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گئیں، مرنے والوں

میں دلہن بھی شامل ہے۔دلہن کے چچا کے مطابق ثنا کی کل مہندی تقریب اور 17 جنوری کو بارات تھی۔ عینی شاہد کے مطابق فائربریگیڈ کی جو گاڑی پہلے موقع پر پہنچی اس کے پاس پانی نہیں تھا جس کے باعث لڑکیاں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہوئیں۔ دوسری جانب ریسکیو ترجمان راولپنڈی نے الزام لگایا کہ ریسکیو ٹیم پر تشدد کیا گیا، انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، آگ بجھانے کے دوران رکاوٹ ڈالی جاتی رہی۔ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…