جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’ عمران خان غروب ہو رہا ہے، بار بار پارٹیاں بدلنے والے تیرا کیا ہوگا کالیا‘‘ کراچی پہنچنے پرپیپلزپارٹی فواد چوہدری پر چڑھ دوڑی ، کیسے استقبال کیا ؟

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (اے این این ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہنے پرمرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہیں، بچہ کہنے والوں کو میرے چیئرمین بلاول بھٹو نے ہر جگہ شکست دی ہے۔مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری صاحب آپ کے سیاسی بڑوں کو بھی بلاول بھٹو سے سیاست سیکھنے پڑے گی۔

آج کے حکمرانوں میں ضیا الحق کی روح داخل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جیل سے باعزت بری ہوچکے، نواز شریف جیل میں ہیں اب جیل جانے کی باری حکمرانوں کی ہے۔جب موجودہ حکمران جیل جائیں گے تو فواد کس پارٹی میں جائو گے؟ ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان غروب ہو رہا ہے، بار بار پارٹیاں بدلنے والے تیرا کیا ہوگا کالیا، حکمران قومی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب سے آج تک بلاول بھٹو سے شکست کھاتے آ رہے ہیں، بلاول بھٹو کے ہاتھوں شکست کی شرمندگی چھپانے کیلئے بچہ بچہ کہہ رہے ہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ درست ہے کہ تمہاری عمریں بڑی ہیں، مگر قیادت کیلئے فہم و فراست اور تدبر چاہئے،قوم کی قیادت کیلئے تدبر، وطن پرستی اور قربانی کا جذبہ چاہئے سنیارٹی نہیں۔بلاول بھٹو اس خاندان کے چشم و چراغ ہیں جس نے چھوٹی عمر میں پاکستانی سیاست کے سامری جادوگروں کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھنے والے خود اپنے لئے ڈرائونا خواب بن چکے ہیں، سندھ کے عوام نے پی پی اور ہمارے قائد نے مراد علی شاہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، مراد علی شاہ کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے ہتھکنڈے وفاق کے ساتھ کھلواڑ ہوگا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف علی زرداری پہلے بھی مقدمات سے باعزت بری ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے، فواد چوہدری دبئی، نیوجرسی کے جائیدادوں اور پارٹی فنڈ کا حساب تو دیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…