جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی ،خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 35.40فیصد کمی

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018)کے دوران خدمات کے شعبہ میں تجارتی خسارے میں35.40فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اس دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.39فیصد اضافہ اور درآمدات میں 17.33فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2ارب17کروڑڈالر تک رہا۔گزشتہ مالی سال2017-18 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2017)کے دوران 30کروڑ ڈالر کے اضافے سے 2 ارب 14کروڑڈالر کی برآمدات کی گئیں۔اس طرح برآمدات میں 1.39فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔دوسری جانب رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا حجم 3ارب60کروڑڈالر تک رہا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 75کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 35کروڑڈالر کی درآمدات کی گئیں۔اس طرح خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں 17.33 فیصد کم رہی ، نتیجتا خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے 2ارب 16کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 78کروڑ 50لاکھ ڈالر کمی سے ایک ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور خسارے میں 35.40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…