پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی اتحادیوں نے گوادر میں آئل ریفائنری کی تعمیر پر اعتماد میں نہ لینے پر سعودی شہزادہ کے دورہ کے موقع پر احتجاج کی دھمکی دیدی

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادیوں نے گوادر میں آئل ریفائنری کی تعمیر پر اعتماد میں نہ لینے پر سعودی شہزادہ کے دورہ کے موقع پر احتجاج کی دھمکی دیدی۔حکومتی اتحادی رکن اسلم بھوتانی اور آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ گوادر برائے فروخت نہیں نہ ہم اس کو بیچنے دیں گے ، اگر ہمیں بائی کر کے کسی اور کو لایا گیا تو ہم سرمایہ کاری نہیں کرنے دیں گے ، سعودی شہزادہ آئے گا تو ہم گوادر میں جلسہ کریں گے،

ہم سعودی سفیر سے بھی ملیں گے،اختر مینگل حکومت کا اتحادی ہے لیکن ان کو بھی آن بورڈ نہیں لیا گیا،حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں اس معاملے پر ابھی تک اعتماد میں نہیں لیا گیا،گوادر اوربلوچستان کے حوالے سے معاہدوں پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی اتحادی رکن اسلم بھوتانی نے کہا کہ خبروں میں آیا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں کوئی ریفائنری لگا رہے ہیں ، لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ گوادر میں کیا ہو رہا ہے ، ہمیں کچھ نہیں پتہ، گوادر برائے فروخت نہیں نہ ہم اس کو بیچنے دیں گے ، اگر ہمیں بائی کر کے کسی اور کو لایا گیا تو ہم سرمایہ کاری نہیں کرنے دیں گے ، سعودی شہزادہ آئے گا تو ہم گوادر میں جلسہ کریں گے ،ہم سعودی سفیر سے بھی ملیں گے ، 62ارب آئے ہیں تو کونسا گواد رکی تقدیر بدلی ہے ، اختر مینگل حکومت کا اتحادی ہے لیکن ان کو بھی آن بورڈ نہیں لیا گیا ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں ،ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا یہ باعث تشویش ہے ، ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ، ماضی میں سی پیک کے حوالے سے جتنے معاہدے ہوئے گوادر کے عوام کو نظر انداز کیا گیا ، آج جو معاہدے کئے جا رہے ہیں ایک بار پھر وہاں کے لوگوں کو بائی پاس کیا جا رہا ہے ، گوادر اوربلوچستان کے حوالے سے معاہدوں پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے ۔ اس موقع پر وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مجھے ایک رات پہلے بتایا کہ سعودی پیٹرولیم منسٹر گوادر آرہے ہیں ،

وزیر پیٹرولیم غلام سرور پہلے سے وہاں موجود تھے ، سب کو پتہ ہے کہ سعودی عرب نے گوادر میں ریفائنری لگانی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی علم تھا جبکہ تین ایم پی ایز بھی وہاں موجود تھے ، سعودی عرب والے بلوچستان کے اندر ہی سرمایہ کاری کریں گے ۔علی زیدی اسلم بھوتانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیز ہوگی تو آپ کو آن بورڈ لیا جائے گا آپ تو پہلے ہی دھرنے کیلئے تیار ہوگئے آپ اتنا غصہ نہ کریں ، ماہی گیروں کا مسئلہ بھی میں ہی حل کر رہا ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…