ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا منی بجٹ میں متعددختم کرنے کا فیصلہ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے دوسرے مجوزہ منی بجٹ میں اسٹاک ایکسچینج میں شیئرزکی خریدوفروخت پر عائد 2 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسٹاک بروکرز و سرمایہ کاروں کوکیپٹل لاسز 3 سال کیری فارورڈ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے کیپٹل مارکیٹ کے فروغ اور اسٹاک ایکسچینج بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تجاویز کو منی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق ان تجاویز کو منی بجٹ کے زریعے متعارف کرانے سے کیپٹل مارکیٹ کو سہارا ملے گا اور شئیرز ٹریڈنگ بڑھے گی۔ دستاویز کیمطابق منی بجٹ میں ریئل اسٹیٹ کے ساتھ آن لائن ایکویٹی پر کیپٹل گین ٹیکس کی ریشنلائزیشن کی تجویزبھی زیر غور ہے جس کے تحت کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے۔ ہولڈنگ کمپنیوں کیلیے انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر عائد ٹیکسوں کی شرح پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔اسی طرح حکومتی و سی پیک منصوبوں کی بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پران لسٹنگ کو فروغ دینے کیلیے مراعات لانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ دستاویز میں مزید بتایا گیاکہ بروکرز کی ایکویٹی انوسیٹمنٹ کو فروغ دینے کیلئے بھی خصوصی پیکج زیر غور ہے۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ وزیراعظم کے دورہ کراچی میں کاروباری برادری سے ہونیوالی ملاقات میں زیر غور آنیوالی تجاویزکے فالو اپ میں یہ فیصلے ہوئے ہیں، زرائع کا کہنا ہے کہ مراعاتی پیکج کے زریعے کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اوراقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…