بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ بینک کے صدر اچانک مستعفی ، جانتے ہیں ان کے بعد یہ عہدہ کس معروف ترین شخصیت کو دیا جا رہا ہے؟دنیا ہکا بکا رہ گئی

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک کے موجودہ صدر جم یانگ کم کے اچانک مستعفی ہو جانے کے بعد اب یہ عہدہ کسے دیا جا رہا ہے، ایسی خبر آگئی کہ جس نے دنیا کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے موجودہ صدر جم یانگ کم کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد اس اہم ترین عہدے کیلئے جس طاقتور شخصیت کا نام سامنے آیا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ ہیں ۔ وف جریدے اکنامکس ٹائم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انکی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا نام ورلڈ بنک کی نئی صدر کے لیے تجویز کیاجا رہا،ایوانکا ٹرمپ کا نام ورلڈ بنک کے موجودہ صدر جم یانگ کم کے اچانک مستعفیٰ ہو جانے کے بعد سامنے آیا، مگر سوشل میڈیا پر اس خبر پر شدید ردعمل اور ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید سامنے آئی ہے ۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ لیو نے اپنی ٹوئٹ میں طنزا کہا کہ امریکا بھر میں وہ سب لوگ جو عالمی بینک کے صدر بننے کے اہل ہیں ، یقینا ان میں ایوانکا ٹرمپ سب سے زیادہ اہل ہیں چونکہ صرف ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے سے انہیں فیشن انڈسٹری کا کاروبار چھوڑنا پڑا ۔واضح رہے کہ جم یانگ کم یکم فروری 2019 کو اپنے عہدے سےمستعفیٰ ہو گئے، جب کہ ان کی مدت ملازمت 2022 میں ختم ہونا تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جوان کی مشیر بھی ہیں عالمی کاروباری اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچی تھیں۔امریکی صدر کی بیٹی بھارت پہنچنے والے وفد امریکی وفد کی قیادت کررہی ہیں جواجلاس کے افتتاحی سیشن میں شریک ہوںگی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں شرکت کررہے ہیں۔عالمی کاروباری اجلاس کی امریکہ بھارت مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں

جس میں 159ممالک کے 1500تاجر، کاروباری حضرات اور تجارت میں معاون آئی ٹی حکام بھی شریک ہونگے۔تین روزہ اجلاس بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کے حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔دوسری جانب تین ماہ قبل امریکہ کے معروف جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے دنیا بھر میں کاروباری ڈیلز حاصل کرنے

کیلئے اپنے والد کے کاروباری پراجیکٹس کے بارے میں جھوٹ بولا اور اس جھوٹ سے بہت منافع کمایا۔ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہی دیگر اہل خانہ کی طرح ایوانکا ٹرمپ نے بھی ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور خریداروںکو دھوکا دیا ۔رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے پریس کانفرنسوں اور انٹرویوز میں پاناما، نیو یارک سٹی اور ٹورنٹو میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی املاک کی قدر اورقیمت کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لیا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ مبالغہ آرائی محض ٹرمپ اسٹائل کا تشہیری حربہ نہیں بلکہ مجوزہ سرمایہ کاروں کو ترقیاتی منصوبوں کی نمو پذیری کے بارے میں باقاعدہ گمراہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…