جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی حکومت سے یہی توقع تھی۔۔۔۔!!! منی بجٹ سے پہلے عوام پر ایک اور ’’بم‘‘ گرانے کی تیاریاں ایسی چیز پر ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کہ آپ کے پائوں تلے سے زمین نکل جائیگی

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) بند مصالحہ جات پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اعلی اتھارٹی ان پر زور دے رہی ہے کہ ہول سیل ڈیلرز پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ ستردہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کر کے تمام بند مصالحہ جات فروخت کریں ۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ ریونیو عوام سے لینا چاہتی ہے اور ایسی صورت میں ہم بے بس ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کھلے مصالحہ جات اور دیگر اشیاء

کی خریداری پر ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔ آل پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد غفور پراچہ کا بھی کہنا تھا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ ٹیکس عوام پر عائد کرنا چاہتی ہے اسی وجہ سے اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آواز نہیں سن رہا اور یہی ہے کہ ہم نے حکومتی غلط پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو عوام کی صحت کی پرواہ ہے تو اسے بند مصالحہ جات پر سترہ فیصد ٹیکس عائد نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ منی بجٹ 23جنوری کو پیش کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…