جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں فی اونس 7 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 7 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1284 ڈالر تک پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی نظر آئے جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور دس گرام کے بھاؤ میں 358 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی خرید و فروخت 66 ہزار 900 اور 57 ہزار 342 روپے کے ساتھ ہوئی۔ یاد رہے کہ پانچ جنوری کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد بھاؤ 67 ہزار 100 تک پہنچ گئے تھے۔ قبل ازیں چار جنوری کو بین الاقوامی مارکیٹ 4 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1291 ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں جس کے باعث جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ 67 ہزار 700 اور 10 گرام 58 ہزار 42 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ گزشتہ برس ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مجموعی طور پر 19 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچیں۔ سونے کے تاجروں کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمتوں میں 9ہزار 957 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…