جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایشوریا پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے جو حال ہی میں کینز فلم فیسٹیول میں جلوے دکھاتی نظر آئیں تھی بہت جلد کرن جوہر کی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایشوریا رائے کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے کرن جوہر کے ساتھ فلم کرنا چاہتی تھی البتہ حالات ایسے ہوگئے کہ وہ فلم میں کام نہ کر سکیں۔اس سے قبل ایشوریا کو کرن جوہر کی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، ‘کبھی خوشی کبھی غم’ اور ‘دوستانہ’ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لکین ایشوریا نے مختلف وجوہات کی بناء پر ان فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔یاد رہے کہ یہ تینوں اپنے وقتوں کی کامیاب ترین فلمیں ثابت ہوئیں تھی۔ایشوریا اس بار کرن جوہر کی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کرن جوہر نے ان کو اس فلم کی کہانی سنائی تو ان کو یہ بہت پسند آئی ہے اور وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔اس فلم میں ایشوریا کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی اداکاری کریں گے جس پر ایشوریا کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کے خیال سے بہت خوش ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…