جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

رواں مالی سال : ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ برائے شماریات

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) رواں مالی سال 2018-19 کے ابتدائی 5 ماہ(جولائی تا نومبر 2018-19) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی برائے شماریات(پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کے

ابتدائی 5 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 5ارب 50کروڑ 62لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا ۔جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18 کے ابتدائی5 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 5ارب 50کروڑ 98لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.58 فیصد کا اضافہ ہوا ،جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 1.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.21ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔تاہم تولیہ کی برآمدات میں 2.24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، تولئے کی برآمدات سے 31کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 0.28کے معمولی اضافے سے ایک ارب 2کروڑ ڈالر رہیں۔کاٹن کارڈڈ کی برآمدات میں 100فیصد کمی ہوئی ، خام کپاس کی برآمدات 72فیصد کمی سے ایک کروڑ 37لاکھ ڈالر تک رہیں ، جبکہ کاٹن یارن کی برآمدات 15فیصد کمی سے 47کروڑ ڈالر تک رہیں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…