جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تامل اداکارہ مناکشی کی پہلی بالی ووڈ فلم ”پی سے پی ایم تک“ ریلیز کے لیے تیار

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) تامل فلموں میں آئٹم سانگ سے شہرت رکھنے والی بھارتی اداکارہ مناکشی ڈکشٹ نے بالی ووڈ میں قد رکھنے کی تیاری کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ فلم ”پی سے پی ایم“ تک میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔کندن شاہ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس تھرلر فلم کی کہانی بازارحسن میں کام کرنیوالی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو وزیراعلیٰ کے منصب پر براجمان ہوجاتی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل اس فلم میں مادھوری دکشٹ کے کام کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں مگر کچھ عرصہ بعد انھوں نے مناکشی ڈکشٹ کو اپنی اس فلم میں ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کرلیا اس سلسلہ میں زرائع کا کہنا ہے کہ مادھوری کی طرف سے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کے بعد کندن شاہ نے چار روز کے دوران ایک ہزار لڑکیوں کے آڈیشن لیے جن میں سے مناکشی ڈکشت انھیں موضوع لگیں ۔
اپنی اس فلم کے سلسلہ میں ہدایتکار کندن شاہ کا کہنا ہے کہ میری یہ فلم انتہائی حساس موضوع پر بنائی گئی ہے جس کا مرکزی کردار بازار حسن کی ایک لڑکی کا ہے اور اس کے لیے مادھوری کو کاسٹ کرناچاہتاتھا ان کے انکار کے بعد مناکشی کو کاسٹ کیاگیا۔ انھوں نے بتایا کہ مناکشی جو تامل فلموں میں آئٹم سانگز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں نے اس فلم میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور امید ہے شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی ادھر مناکشی ڈکشٹ نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنا میری پرانی خواہش تھی جو ”پی سے پی ایم تک“ سے پوری ہورہی ہے۔

مزید پڑھئے:چین :قطیف خودکش حملہ فرقہ وارانہ سازش ہے: الترکی

کندن شاہ نے جب مجھے کام کی پیشکش تو میں انکار نہیں کر سکی کیونکہ اس میں ایسے موضوع کو چھیڑاگیا ہے جس کا ہماری ملکی سیاست میں بہت بڑا حصہ ہے اس فلم میں میراکردار انہتائی حساس ہے جس کے لیے میں نے بازار حسن میں کام کرنیوالی لڑکیوں سے دوستی کی اور ان کی زندگی کے اتار چڑھاو¿ کے متعلق بہت کچھ جانا اورسیکھا تب جا کر اپنا کردار نبھانے کے قابل ہوئی۔ انھوںنے بتایا کہ فلم کی عکس بندی زیادہ تر بھارت کے شہر ممبئی اور نئی دہلی میں کی گئی ہے جب کہ لکھنو میں بھی کچھ مناظر عکسبند کیے گئے ہیں اور اسے 29 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہاہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…