اسلام آباد(سی پی پی )نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، سیڑھی جہاز کے پر سے ٹکرانے سے جہاز کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 373 تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ایئرپورٹ میں سیڑھی پی آئی اے کے جہاز کے پر سے ٹکراگئی جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔حادثے کے بعد پی کے 373 منسوخ
کردی گئی، نئی فلائٹ کے ذریعے مسافر کراچی پہنچیں گے جبکہ انتظامیہ نے مسافروں کو جہاز سے اتارنا شروع کردیا۔گذشتہ روز بھی پی آئی اے کی پرواز ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے نیچے پرواز کررہی تھی، جہاز دو بار ٹیک آف کرنے کے بعد نیچے اتارا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 چارگھنٹے بعد اسلام آباد پہنچی۔ جہاز میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید بھی سوار تھے۔