ٹوکیو (نیوز ڈیسک)دنیا میں جاپان ایک ایساملک ہے جہاں سب سے زیادہ معمر افراد موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ رواں سال جاپان میں آبادی میں ر یکارڈ کمی دیکھی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2018 میں جاپان کی تاریخ کی کم ترین شرح پیدائش ہوئی جس سے آبادی میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔جاپانی حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا کہ رواں برس آبادی میں زبردست کمی ہوئی ہے۔وزارت صحت، لیبر اور ویلفیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں آبادی میں کمی کے ساتھ 9 لاکھ 21 ہزار ریکارڈ ہوئی
جو 1899 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔جاپان کی آبادی میں 2017 کے مقابلے میں 25 ہزار نفوس کی کمی آئی ہے اور یہ تعداد تیسرے سال بھی 10 لاکھ کی حد کو عبور نہ کرسکی۔خیال رہے کہ جاپان کی مجموعی آبادی کی 20 فیصد 65 سال سے زائد عمر پر مشتمل ہونے پرسپر ایجڈ ملک قرار دیا جاتا ہے، تاہم رواں برس 12 کروڑ 40 لاکھ مجموعی آبادی تھی لیکن 2065 تک مجموعی آبادی 8 کروڑ 80 لاکھ تک کم ہونے کا امکان ہے۔حکومت 2060 تک ملک کی آبادی کو 10 کروڑ سے کم ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔