منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چینی سائنسدانوں کا وہاں جانے کا اعلان جہاں آج تک کوئی نہیں گیا

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی قوم کی ترقی کا راز ان کی انتھک محنت میں ہے، سادہ زندگی گزارنے والے چینی بلا کے مشکل پسند واقع ہوئے ہیں۔ اس بار بھی چین سے مشکل پسندی پر مبنی خبر آئی ہے۔دنیا کے کئی ممالک چاند تک کا کامیاب سفر کر چکے ہیں، لیکن کبھی کسی یہ نہیں سوچا ہو گا کہ جتنے بھی لوگ آج تک چاند پر گئے وہ چاند کی سطح پرکہاں اترے۔ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ جتنے خلا نورد بھی آج تک چاند پر گئے ہیں وہ چاند پر اس طرف اترے جو بالکل زمین کے سامنے واقع ہے، یعنی جہاں سے زمین نظر آتی ہے۔چاند کی دوسری طرف آج تک کوئی بھی نہیں گیا۔ چین سے آنے والی خبر کے مطابق چینی سائنسدان چاند کے ا±س پار جانے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔چینی خلائی ادارے ”لونر ایکسپلوریشن پروگرام“ کے چیف انجینئر وو ویرن کا کہنا ہے کہ آج تک کسی بھی ملک نے اس مشن کے متعلق سوچا بھی نہیں۔وو ویرن نے ایک چینی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا نام Chang’e-4رکھا گیا ہے جس کا آغاز 2013ئ میں شروع کیے گئے پروگرام Chang’e-3میں ملنے والی کامیابیوں کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔یہ مشن تکنیکی طور پر انتہائی اہم ثابت ہو گا۔ ہم فی الحال چاندکی دوسری طرف اترنے کی جگہ کے متعلق غوروفکر کر رہے ہیں۔ہم شاید ایسی جگہ کا انتخاب کریں گے جہاں لینڈ کرنا انتہائی مشکل ہو۔انہوں نے کہا کہ آج تک چاند پر جانے والے دیگر ممالک کے خلانوردوں نے چاند کی قریب ترین جگہ پر لینڈ کیا، ہم چاند کے دوسری طرف کی سطح کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ہم Chang’e-3کے دوران کیے گئے مشاہدات و تجزیات کو Chang’e-4میں دہرانا نہیں چاہتے۔ ویرن کا کہنا تھا کہ نئے مشن کے متعلق تمام تر ضروری تحقیقات کر لی گئی ہیں، ان تحقیقات کے نتیجے میں اسے قابل عمل قرار دیا گیا ہے اور اس مشن کے اہداف بھی طے کر لیے گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…