منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

زمین پر دوڑنے والا ڈرون۔۔۔۔

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک )دنیا کا سب سے جدید ترین ٹینک بلکہ زمینی ڈرون جسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔یہ ہے امریکی فوج کا جدید ترین ٹینک جس کی آزمائش آج کل کی جارہی ہے۔رپسا نامی یہ ‘ ڈرون ٹینک’ ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اپنے اسلحے کو خود ہی ری لوڈ کرسکتا ہے جبکہ اس کے ہتھیاروں کو ایک بٹن دبا کر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔امریکی فوج کے مطابق مستقبل میں یہ جنگوں میں امریکی فوجیوں کی قیادت کرے گا۔یہ بغیر ڈرائیور گاڑی اگرچہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے تاہم اس کی مختلف فارمیشن میں آزمائش کی جاچکی ہے۔آزمائش کے دوران اس ٹینک کے ساتھ ایک بکتر بند گاڑی کو بھی رکھا گیا جسے ایک فوجی چلا رہا تھا جبکہ اس کے ساتھ موجود ایک فوجی زمینی ڈرون کو کنٹرول کرتے ہوئے اس کے ہتھیاروں کو چلاتا رہا۔امریکی آرمامینٹ ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ انجنئیرنگ سینٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا وزن 9 ہزار پا?نڈز جبکہ لمبائی 70 انچ ہے اور اسے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑایا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایسے خودکار ڈرائیونگ والے ٹینکوں کی سب سے بڑی خامی ہتھیار تھے جنھیں چلانے کے لیے ایک انگلی کی ضرورت ہوتی تھی تاہم اس نئی ایجاد کے لیے خودکار فائرنگ کرنے والے ہتھیار ڈیزائن کیے گئے۔اس حوالے سے ایسی گن تیار کی گئی جو خود لوڈ ہوجاتی ہو اور مختلف طرز کے ایمونیشن کو استعمال کرسکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…