جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کا متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو مزید3 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم ،پہلے کتنی بڑی رقم فراہم کی جاچکی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کی وصولی سے حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی کرنسی کو استحکام ملے گا۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرکی رقم کی وصولی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا اور پاکستانی کرنسی کو استحکام ملے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی وصولی سے موجودہ حکومت کے مقامی طور پر استحکام کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ اقدام برس ہا برس پر محیط ہماری پائیدار دوستی اور عزم کا عکاس ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق آنیوالے دنوں میں یہ رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردی جائیگی جس سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مالی تعاون کا فیصلہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات اور تاریخی عوامی تعاون کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ان تعلقات اور تعاون کو مزید شعبوں میں فروغ بھی دیا جائے گا۔ ابوظہبی فنڈ پہلے بھی پاکستان میں توانائی، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر شعبے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب درہم فراہم کرچکا ہے، اس میں 93 کروڑ درہم گرانٹ کی شکل میں دیئے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے آزمائش کے وقت میں پاکستان کی فراخدلی سے معاونت پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کی وصولی سے حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…