جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستان درآمد کی جانیوالی 150 سے زائد دوائیں ناپید،مریض رُل گئے،انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) ڈالرکی قدر میں اضافے کے بعد بیرون ملک سے پاکستان درآمد کی جانے والی 150سے زائد دوائیں ناپید ہوگئی ہیں۔پاکستان میں ڈالرکی قدرمیں 40فیصد اضافے کے بعد درآمدکنندگان نی دواؤں کی درآمدبندکردی ہے اورحکومت سے کہاہے کہ ڈالرکی قدرمیں اضافے اورروپے کی قدرمیں کمی کے

سبب درآمدکی جانے والے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی گئی  جس کی وجہ سے ان دواؤں کی درآمد روک دی گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق ملک بھرمیں جان بچانے والی200سے زائد دواؤں کی شدیدقلت ہوگئی ہے ان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں استعمال کی جانے والی ٹائیفائیڈویکسین، ایم ایم آر(ممس اورروبیل)،چکن پاکس اورہیپاٹائیٹس اے سمیت دیگر ویکسین شامل ہیں جواس وقت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگس ایسوسی ایشن غلام ہاشم نورانی کے مطابق پاکستان میں مقامی طورپرتیارکی جانے والے دواؤں کی پیدوارعارضی طوپربند کردی ہے۔مینوفیکچررزنے بتایاکہ خام مال کی خریداری میں ڈالرکی قدرمیں اضافے کے بعد ہمیں دواؤں کی تیاری میں شدید مالی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ایسوسی ایشن کے صدرنے بتایاکہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیاگیاتودواکی اسمگلنگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ مریضوں کویہ دوائیں 400 فیصد زائد قیمتوں میں خریدنی پڑیں گی۔پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی کے صدر پروفیسر جمال رضااورپروفیسرجلال الدین اکبرنے کہاہے کہ پاکستان میں بچوں کومختلف امراض سے بچاکیلیے استعمال کی جانے والی ویکسین ناپیدہے جس کی وجہ سے بچوں کوحفاظتی ویکسین لگائی نہیں جارہی۔  ڈالرکی قدر میں اضافے کے بعد بیرون ملک سے پاکستان درآمد کی جانے والی 150سے زائد دوائیں ناپید ہوگئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…