ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پروفیسر میاں جاوید کی جیل میں پراسرار ہلاکت، موت کے بعد بھی ہتھکڑیاں نہیں اتاری گئیں، موت کیوں اور کیسے ہوئی؟ نیب کا حیرت انگیز موقف سامنے آ گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پروفیسر جاوید سرگودھا یونیورسٹی لاہور کے غیر قانونی قیام کے کیس میں ملوث تھے، ان کی جیل میں پراسرار ہلاکت ہوگئی، ایک نجی ٹی وی چینل نے خبر نشر کی کہ کیمپ جیل انتظامیہ کی جانب سے موت کے بعد پروفیسر میاں جاوید کی ہتھکڑیاں بھی نہیں اتاریں گئیں

اور ان کی ہتھکڑیاں لگی لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پروفیسر جاوید کی ہلاکت کے بعد نیب حکام کا کہنا ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی کے میاں جاوید کی موت نیب کی حراست میں نہیں ہوئی بلکہ وہ لاہور جیل میں قید تھے، نیب حکام نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ دو ماہ قبل احتساب عدالت نے میاں جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، دوسری جانب جیل حکام نے کہا کہ پروفیسر محمد جاویدکو میڈیکل چیک اپ کے بعد دوا دے دی تھی، پروفیسرجاوید ہسپتال سے جیل کی بیرک میں پہنچتے ہی دم توڑ گئے، واضح رہے کہ ان کی موت کے بعد بھی پروفیسر جاوید کی ہتھکڑیاں نہیں اتاریں گئیں، دوسری جانب خبر رساں ادارے این این آئی کا کہنا ہے کہ لاہور کی کیمپ جیل میں پروفیسر محمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔پروفیسر محمد سرگودھا یونیورسٹی لاہور کے غیر قانونی قیام کے کیس میں ملوث تھے اور نیب کی زیر تفتیش تھے ۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔  پروفیسر جاوید سرگودھا یونیورسٹی لاہور کے غیر قانونی قیام کے کیس میں ملوث تھے، ان کی جیل میں پراسرار ہلاکت ہوگئی، ایک نجی ٹی وی چینل نے خبر نشر کی کہ کیمپ جیل انتظامیہ کی جانب سے موت کے بعد پروفیسر میاں جاوید کی ہتھکڑیاں بھی نہیں اتاریں گئیں اور ان کی ہتھکڑیاں لگی لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…