جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع،سعودی عرب، افغانستان اور نائیجیریامیں ڈیم بنانے والی معروف پاکستانی کمپنی نے منصوبہ جیت لیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) نیسپاک نے کامیاب بولی کے ذریعے بھاشاڈیم کا مختصر مدت کا ایک منصوبہ جیت لیا ہے۔ اس حوالے سے نیسپاک اور واپڈا میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور نیسپاک قومی اہمیت کے اس منصوبے کے لیے اپنی ماہرانہ مشاورتی انجینئرنگ خدمات فراہم کرے گا۔ نیسپاک کی خدمات میں ٹھیکیداروں کی پری کوالیفیکیشن کے لیے دی گئی درخواستوں کا ازسرنو جائزہ،

بولی کے کاغذات کا جائزہ اور مین ورکس کنٹریکٹ کے لیے دی جانے والی پیش کشوں کا جائزہ شامل ہیں۔ معاہدہ کے تحت کنسلٹینٹس چھ ماہ کی مدت میں کام کی تکمیل کریں گے۔ دیامیر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ابتدائی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈیم کا انجینئرنگ ڈیزائن اور ماحولیاتی بحالی کے کام 2008 میں مکمل ہوئے تھے۔نیسپاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کی واحد کمپنی ہے جس نے پاکستان اور 12 دیگر ممالک میں سب سے زیادہ ڈیم اور ہائیڈروپاور کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ نیسپاک اب تک پاکستان، افریقہ اور مڈل ایسٹ میں207 ڈیم اور ہائیڈروپاور کے منصوبے مکمل کر چکی ہے۔ ان منصوبوں میں منگلہ ڈیم ریزنگ پراجیکٹ، میرانی ڈیم، سبکزئی ڈیم، عطاء آباد لینڈ سلائیڈنگ ڈیم، فاٹا میں 12 ڈیمز، 969 میگاواٹ، نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک منصوبہ، 1450 میگاواٹ غازی بروتھا ہائیڈروپاور کا منصوبہ، تربیلا ہائیدروپاور کا منصوبہ، وادی دیکاہ ڈیم ایران، والہ ڈیم اردن، بخشاباد ڈیم افغانستان، سعودی عرب میں ڈیم کے منصوبے اور ابودو ڈیم نائیجیریا شامل ہیں۔  نیسپاک نے کامیاب بولی کے ذریعے بھاشاڈیم کا مختصر مدت کا ایک منصوبہ جیت لیا ہے۔ اس حوالے سے نیسپاک اور واپڈا میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور نیسپاک قومی اہمیت کے اس منصوبے کے لیے اپنی ماہرانہ مشاورتی انجینئرنگ خدمات فراہم کرے گا۔ نیسپاک کی خدمات میں ٹھیکیداروں کی پری کوالیفیکیشن کے لیے دی گئی درخواستوں کا ازسرنو جائزہ، بولی کے کاغذات کا جائزہ اور مین ورکس کنٹریکٹ کے لیے دی جانے والی پیش کشوں کا جائزہ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…