منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور دہشت پھیلانے، لوگوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کافیصلہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور دہشت پھیلانے، لوگوں کی کردار کشی کرنے اور سائبر کرائم میں ملوث افراد خبردار ہو جائیں کیونکہ اب پولیس اور ایف آئی اے نے ایسے جرائم کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور مختلف کاروائیوں میں متعدد مجرم بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں سوات پولیس سیاحت اور آبی دولت سے مالا مال اس جنت نظیر وادی کو دنیا بھر کیلئے پرکشش بنانے کی غرض سے دن رات کوشاں ہے

عوام یہاں امن و یگانگت برقرار رکھنے میں پولیس فورس سے پورا تعاؤن کریں اور جرائم میں ملوث افراد یا سماج و ملک دشمن عناصر کی بروقت نشان دہی کریں تاکہ سوات میں دہشت گردی اور فوجی آپریشن کے بعد قائم ہونے والے امن کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ایس پی سوات خانخیل خان نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں میزبان فضل خالق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات ایک پرفضا سیاحتی علاقہ ہے جہاں ہر موسم میں ملک بھر کے تمام علاقوں سے سیاح کثیر تعداد میں آتے ہیں ان کی رہنمائی کیلئے ٹورسٹ پولیس فورس بھی قائم کی گئی ہے جس کا پہلا پوائنٹ شموزئی کے مقام پر بنایا گیا ہے یہاں موجود عملہ میں خواتین کی رہنمائی کیلئے خاتون کانسٹیبل بھی شامل ہیں وہ سیاحوں کو مفید معلومات فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ سوات کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا اور منشیات کے استعمال سے محفوظ رکھنا بھی ہمارا مشن ہے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں اینٹی نارکوٹکس مہم میں منشیات استعمال کرنے والوں کی بجائے اصل ہدف منشیات فروش ہیں نوجوانوں میں آئس نشے کی بڑھتی شرح پر قابو پانے کیلئے سوات یونیورسٹی کے تعاؤن سے مختلف کالجوں اور دیگر تدریسی اداروں میں طلبہ کو اس لعنت سے بچنے کی تربیت و ترغیب بھی دی جاتی ہے سوات میں ٹریفک کے گھمبیر مسائل حل کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سوات نے کہا کہ مینگورہ کی تنگ سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے سوات پولیس کے ٹھوس اقدامات جاری ہیں

اور اس ضمن میں جامع ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات میں امن قائم کرنے میں سوات کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا کردار بھی مثالی رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہے البتہ موجودہ دور میں سائبر کرائم پر قابو پانے کیلئے سوات پولیس پوری طرح چوکس ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے اور سوات پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ملزمان بھی گرفتار کئے ہیں جن میں ایک شخص کو حال ہی میں رحیم آباد سے پکڑا گیا ہے لہٰذا لوگ باا لخصوص نوجوان اس حوالے سے پورا احتیاط کریں

پروگرام کے آخر میں عوام کو اپنا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی حفاظت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے لہذا سوات کے عوام سوات کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنانے کیلئے پولیس فورس سے تعاؤن جاری رکھیں تاکہ یہاں مذموم عزائم رکھنے والوں کو دوبارہ پاؤں جمانے کا موقع نہ مل سکے اور نہ صرف یہاں کے مقامی لوگ بلکہ سیاح بھی سوات کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں خانخیل خان نے عوام کو بہترین معلومات اور تفریح کی فراہمی پر پختونخوا ریڈیو کی تعریف کی اور بتایا کہ دیگر شہریوں کی طرح سوات پولیس کے جوان بھی اسکی نشریات سے بھرپور مستفید ہوتے ہیں جو اسکی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…