کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فائو کی قبر پر کیو آر کوڈ درج کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو10اگست2017کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔ڈاکٹر رتھ فائوکی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سرخ جوڑے میں قومی اعزاز کے ساتھ کراچی میں واقع مسیح قبرستان
(گورا قبرستان)میں عیسائی رسومات کے تحت قومی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ڈاکٹر رتھ فائو کے مداحوں نے جذام کے مریضوں کو مسیحا کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قبر پر کیو آر کوڈ آویزاں کردیا۔اس کوڈ کو موبائل میں اسکین کر کے ڈاکٹر رتھ فائو کی زندگی اور ان کی خدمات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، کوئی بھی شخص قبر پر جاکر کوڈ اسکین کرسکتا ہے۔