بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پا کستان نے نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی درآمد سے متعلق نئی فہرست جاری کر دی 

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آ ئی این پی) دفتر خا رجہ نے نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی درآمد سے متعلق ڈلیوری سسٹم ایکٹ 2004 پر نظر ثانی کے بعد نئی فہرست جاری کر دی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی،سازوسامان پر درآمدی کنٹرول بہتر بنانے کے لیے نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ کے مطا بق اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کے بعد نئی فہرست جاری کی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی نئی درآمدی فہرست عالمی قواعد و ضوابط اور معیار کے مطابق ہے، نئی فہرست نیوکلیئرسپلائرگروپ،میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول پروگرام اور آسٹریلیا گروپ کے مقررہ کردہ معیار پر پورا اترتی ہے،درآمدی کنٹرول کرنے والے عالمی اداروں کی تقویض کردہ نئی شرائط یا تبدیلیاں کو بھی فہرست میں مدنظر رکھا گیا ہے۔ نئی فہرست اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،جوہری عدم پھیلا سے متعلق پاکستان اپنے وعدوں پر سختی سے کاربند ہے،نظر ثانی شدہ درآمدی کنٹرول فہرست پر چوتھی بار جاری کی گئی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی درآمدی فہرست پہلی مرتبہ 2005 میں مرتب کی گی، فہرست پر 2011، 2015، 2106 میں بھی نظر ثانی کی گی تھی۔  دفتر خا رجہ نے نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی درآمد سے متعلق ڈلیوری سسٹم ایکٹ 2004 پر نظر ثانی کے بعد نئی فہرست جاری کر دی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی،سازوسامان پر درآمدی کنٹرول بہتر بنانے کے لیے نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ کے مطا بق اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کے بعد نئی فہرست جاری کی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…